: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پاکستان،4اپریل(ایجنسی) پاکستان کے شمال مغربی حصے اور کشمیر میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے، جب کہ کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کے واقعات بھی
پیش آئے۔ ہفتے کی رات سے پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس بارش کے نتیجے میں خیبر پختونخوا میں 47 افراد ہلاک ہوئے جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع شانگلا میں ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ وادی سوات میں اتوار کے روز 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔